Monday, September 16, 2024

نیٹو میں شامل گیارہ ممالک کی افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں۔ جرمنی میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کا عملی مظاہرہ

نیٹو میں شامل گیارہ ممالک کی افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں۔ جرمنی میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کا عملی مظاہرہ
August 27, 2015
جرمنی (ویب ڈیسک) نیٹو میں شامل گیارہ ممالک کی افواج کے چھاتہ بردار فوجیوں نے یورپ میں جاری مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران فضا سے زمین پر کارروائی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ امریکی افواج کی قیادت میں ہونے والی نیٹو ممالک کی مشترکہ جنگی مشقوں کو ‘‘سوفٹ رسپانس ون فائیو’’ کا نام دیا گیا ہے جو سترہ ستمبر تک جاری رہیں گی۔ نیٹو کی مشترکہ جنگی مشقوں میں بلغاریہ، فرانس، جرمنی، یونان، اٹلی، ہالینڈ، پولینڈ، پرتگال، سپین، برطانیہ اور امریکا کے چار ہزار آٹھ سو فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ ان فوجیوں نے جرمنی کے علاقے ہان فیلز میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کی مشقیں کیں اور دشمنوں کے خلاف ہلہ بولنے اور یرغمالیوں کی بازیابی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ جنگی مشقوں کا مقصد کسی ناگہانی صورتحال میں فوری کارروائی اور یورپ کا تحفظ ہے۔