Friday, April 19, 2024

نیٹو ممالک کا چین اور روس پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام

نیٹو ممالک کا چین اور روس پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام
June 15, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) نیٹو ممالک نے چین اور روس پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگا دیا۔

برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق چین کے عزائم اور سخت رویہ نے عالمی نظام کو چیلنجز سے دو چار کر دیا۔ چین کی جانب سے متواتر غلط معلومات کے پھیلاؤ اور عدم شفافیت پر تشویش ہے، روس کے جارحانہ اقدامات سے یورپی اور ملحقہ ایشیائی خطوں کوخطرہ ہے۔ دہشتگردی ابھی بھی ہم سب کیلئے خطرہ ہے۔

سربراہی اجلاس میں نیٹو کے نظام کو مزید مضبوط اور جدید بنانے کاعہد کیا گیا۔