Friday, April 19, 2024

نیٹو افواج 2016ءکے بعد بھی افغانستان میں ہی رہیں گی: سیکرٹری جنرل نیٹو جنرل جینز سٹولن برگ

نیٹو افواج 2016ءکے بعد بھی افغانستان میں ہی رہیں گی: سیکرٹری جنرل نیٹو جنرل جینز سٹولن برگ
May 14, 2015
استنبول (ویب ڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری مشن کے اختتام کے بعد بھی نیٹو افواج افغانستان میں ہی رہیں گی۔ نیٹو سیکرٹری جنرل جینز سٹولن برگ نے ترکی میں اتحادی ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے ملاقات کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ نیٹو افواج دو ہزار سولہ کے بعد بھی افغانستان میں قیام کریں گی۔ ان کا کہنا تھا نیٹو افواج افغان سکیورٹی فورسز کو مشاورت اور تربیت دیں گی تاکہ وہ سکیورٹی کے معاملات کو سنبھال سکیں۔ رواں سال طالبان کے حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کوبھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ افغان فورسز کی طاقت کے بارے میں خدشات شمالی صوبے قندوز میں عسکریت پسندوں کے خلاف دو ہفتوں سے جاری لڑائی کے بعد ایک بار پھر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیا نیٹو مشن موجودہ بارہ ہزار فوجیوں پر مشتمل مشن سے کم ہو گا۔