Tuesday, May 21, 2024

نیٹ فلیکس کے صارفین ویڈیوز دیکھنے کے اوقات مرضی سے مرتب کر سکیں گے

نیٹ فلیکس کے صارفین ویڈیوز دیکھنے کے اوقات مرضی سے مرتب کر سکیں گے
February 1, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا جس کے بعد اب صارفین ویڈیوز دیکھنے کے اوقات اپنی مرضی سے مرتب کر سکتے ہیں ۔

نیا فیچر مداحوں کو تسلسل کیساتھ کئی گھنٹے تک ویڈیوز دیکھنے کے نقصانات سے بچانے کیلئے متعارف کرایا گیا ہے ، جس کے تحت صارفین اپنی آسان کے اوقات کار منتخب کر سکتے ہیں  جس میں ایپ خود بخود بند ہو جائے گی ۔

نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر نیٹ فلیکس ٹیسٹنگ سلیپ ٹائم کے نام سے موجود ہوگا، فیچر کے مطابق  چار اوقات کار منتخب کئے گئے ہیں جو 15،30 اور 45 منٹ ہوگا ۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی بیٹری زیادہ عرصہ تک محفوظ  رکھنے میں بھی معاونت فراہم  کرے گا۔