Tuesday, April 23, 2024

نیٹ فلیکس پر فلمیں  دیکھنے والے ناظرین مشکل میں آگئے

نیٹ فلیکس پر فلمیں  دیکھنے والے ناظرین مشکل میں آگئے
July 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نیٹ فلیکس پر فلمیں اور سیریز دیکھنے والے ناظرین مشکل میں آ گئے ،پاکستان کے ایک نجی بینک نے عالمی اسٹریمنگ سروس پر فلمیں دیکھنے والے کسٹمرز کی ادائیگیاں روک دیں ۔ اپ نیٹ فلیکس پر فلمیں نہیں دیکھ سکتے ، ،،پاکستان کے ایک نجی بینک نے  عالمی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس پر فلمیں دیکھنے والے کسٹمرز کی ادائیگیاں روک دیں ،  احمد نامی کسٹمر کا کہنا تھا کہ جب اس نے روٹین کے مطابق اپنے ڈیبٹ کارڈ سے نیٹ فلیکس کے بل کی ادائیگی کرنا چاہی تو ایسا نہ ہوسکا،بینک سے رابطہ کرنے پر اس پر یہ انکشاف ہوا کہ بینک اس سارے عمل کو غیر شرعی سمجھتا ہے اور اب آن لائن پیمنٹ کی آپشن کسی کو دستیاب نہیں ہوگی ۔ نجی  بینک کا کہنا ہے کہ انکی شریعہ کونسل میں موجود علما کرام نے اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا ہے ، نیٹ فلیکس پر فلمیں دیکھنے اور اسکی فیس ادا کرنے کو غیر شرعی قراردیدیا گیا ہے ۔ بینک سے اب نیٹ فلیکس کو بل کی ادائیگی نہیں ہوسکے گی۔