Friday, May 3, 2024

نیویارک۔عیدالفطر اور عیدالاضحی کی چھٹیاں تعلیمی کیلنڈرمیں شامل

نیویارک۔عیدالفطر اور عیدالاضحی کی چھٹیاں تعلیمی کیلنڈرمیں شامل
May 27, 2015
نیویارک(ویب ڈٰیسک)امریکہ کی ریاست نیویارک میں حکومت نے مسلمانوں کے تہوار عیدالفطراور عیدالاضحی کی چھٹیوں کو اپنے تعلیمی کیلنڈر میں شامل کر لیا۔ حکومت کی طرف سے اس فیصلے کے بعد اب  مسلمان طلبا ء  عیدین پر  اسکولوں سے چھٹیاں نہیں لیں گے ،،،، نیویارک حکومت نے سٹی سمیت پوری ریاست میں مسلمان طلبا کو عیدین پر چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان چھٹیوں کو کیلنڈر میں بھی شامل کر لیا ہے جبکہ اس سے پہلے مسلم طلبا کو اداروں سے چھٹیاں لینی پڑتی تھیں ۔ نیویارک کے مئیر بل ڈی بلاسیو کا کہنا تھا کہ اس   فیصلے سے مسلمانوں اور دوسرے مذاہب میں ہم آہنگی پیدا ہوگی سٹی میئرکا کہنا تھا کہ ہم تمام مذاہب کااحترام کرتے ہیں اور حکومت کے اس فیصلے کا براہ راست اثر بین المذاہب ہم آہنگی پر پڑے گا ۔