Thursday, April 25, 2024

نیویارک:برونکس سے120ملزم گرفتار

نیویارک:برونکس سے120ملزم گرفتار
April 28, 2016
  نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کےعلاقے برونکس سےایک سوبیس مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا گیا،ملزم قتل،ڈکیتی،منشیات فروشی اوردیگرجرائم میں ملوث ہیں۔ تفصیلات کےمطابق امریکی حکام کےمطابق ایک سو بیس ملزموں کوگرفتارکیاگیاجن میں دو گروپوں کےارکان شامل ہیں،،،ملزم قتل ،ڈکیتی،منشیات فروشی اوردیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ان کاکہناہے کہ اکتوبر دو ہزار نو میں دوگروپوں کی آپس میں لڑائی کےدوران فائرنگ سےایک شخص بھی ہلاک ہوگیاتھا۔امریکی حکام نےبتایاکہ ملزموں کی گرفتاری میں تقریباً سات سو پولیس اہلکاروں نےحصہ لیا۔گرفتارتمام ملزموں کی عمریں اوسطاً چوبیس سال کےدرمیان ہیں۔