Friday, March 29, 2024

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر موٹر سائیکل کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی

نیویارک کے  ٹائمز اسکوائر پر موٹر سائیکل کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی
August 7, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) نیویارک کے  ٹائمز اسکوائر پر موٹر سائیکل کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی۔ کئی لوگ سڑک پر لیٹ گئے، سیکڑوں افراد نے بھاگنا شروع کر دیا۔ موٹر سائیکل کے سائلنسر سے نکلنے والی آواز کو فائرنگ سمجھ کر لوگوں نے اچانک بھاگنا شروع کر دیا، درجنوں لوگ تو جان بچانے کیلئے زمین پر ہی لیٹ گئے۔ سینکڑوں افراد کے اچانک بھاگنے سے ایسا معلوم ہوا جیسے حقیقتاً فائرنگ ہو رہی ہو، تاہم کچھ ہی دیر بعد، نیو یارک پولیس کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے لوگوں کو پُرسکون رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ لوگوں کے خوف کی بنیاد گزشتہ ہفتے ایل پاسو اور ڈےٹن میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات ہیں، جن میں تیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔