Friday, April 26, 2024

نیویارک کے ایٹمی بجلی گھر میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اتھی، آگ سے ایٹمی ری ایکٹر کو نقصان کا کوئی خدشہ نہیں: پلانٹ انتظامیہ

نیویارک کے ایٹمی بجلی گھر میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اتھی، آگ سے ایٹمی ری ایکٹر کو نقصان کا کوئی خدشہ نہیں: پلانٹ انتظامیہ
May 10, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں ایک ایٹمی بجلی گھر میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے اور فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ نیویارک کے علاقے بکانن میں انٹرجی کارپوریشن کی ملکیت ایٹمی بجلی گھر میں شام کے وقت اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد انتظامیہ نے ایٹمی پاور پلانٹ کے یونٹ کو فوری طور پر بند کر کے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پلانٹ انتظامیہ نے فوری طور پر پلانٹ کا یونٹ نمبر تین بند کر دیا۔ انٹرجی کارپوریشن کے ترجمان نے کہا آگ ٹرانسفارمر فیل ہو جانے سے لگی اور علاقے میں تابکاری پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا پلانٹ کا یونٹ نمبر دو بدستور کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آگ سے ایٹمی ری ایکٹر کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور ٹرانسفارمر کی آگ بھی بجھا دی گئی ہے۔ پاور پلانٹ نیویارک سٹی سے اکسٹھ کلومیٹر شمال میں دریائے ہڈسن کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق پلانٹ میں ایک زوردار دھماکہ ہونے کے بعد آگ لگی اور آگ دو سو میٹر بلند تھی۔