Sunday, May 19, 2024

نیویارک کی خاتون آرٹسٹ کا کبوتروں سے والہانہ لگاؤ

نیویارک کی خاتون آرٹسٹ کا کبوتروں سے والہانہ لگاؤ
July 17, 2018
نیویارک (  92 نیوز) امریکی شہر نیویارک میں ایک ایسی خاتون آرٹسٹ ہے جو مدر پیجن یعنی کبوتروں کی ماں کے نام سے جانی جاتی ہیں ۔ ٹینا یونین سکوائر پر موجود کبوتروں کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتی ہیں ، وہ انھیں  ہاتھوں پر بٹھا کر کھانا کھلاتی ہیں ۔ ٹینا کا کہنا ہے کہ کبوتر ایک خوبصورت پرندہ ہے مگر لوگ اسے پسند نہیں کرتے، وہ ان کی خوراک کا بندوبست اپنے ہاتھوں سے بنائے کبوتروں کے ماڈلز فروخت کرکے کرتی ہیں۔