Friday, March 29, 2024

نیویارک کی جیل سے فرار دو قیدیوں کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج، مفرور قیدی میٹ اور سویٹ پندرہ انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل

نیویارک کی جیل سے فرار دو قیدیوں کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج، مفرور قیدی میٹ اور سویٹ پندرہ انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
June 21, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک کی ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہونے والے دو خطرناک قیدیوں کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج بن گئی۔ قیدیوں کے فرار کو دو ہفتے گزر چکے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والوں اداروں کا کوئی حربہ کام نہیں آ رہا۔ نیویارک کی ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہونے والے دو قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو سراغ رساں کتوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے لیکن مفرور قیدی پولیس کے لیے چھلاوا بنے ہوئے ہیں۔ پولیس نے نیویارک کے قصبے فرینڈ شپ میں مفرور قیدیوں کی ممکنہ موجودگی پر قصبے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے ہر آنے اور جانے والی گاڑی کی مکمل تلاشی لی۔ یہ قصبہ پنسلوینیا کی سرحد کے بالکل قریب واقع ہے۔ نیویارک کی ہائی سکیورٹی جیل کی دس سالہ تاریخ میں یہ فرار کا طویل ترین واقعہ ہے۔ اس سے پہلے مفرور قیدی صرف تین ہی دن آزاد فضا میں رہنے کے بعد قانون کے شکنجے میں جکڑے گئے تھے۔ امریکی مارشلز سروس نے مفرور قیدیوں میٹ اور سویٹ کو پندرہ انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔