Saturday, May 4, 2024

نیویارک کاؤنٹی ، خسرہ کی وبا پھیلنے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان

نیویارک کاؤنٹی ، خسرہ کی وبا پھیلنے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان
March 28, 2019

نیویارک ( 92 نیوز) امریکی شہر نیویارک  کی ایک کاؤنٹی میں خسرہ کی وبا پھیلنے کے بعدہنگامی حالت کا اعلان کردیاگیاہے۔

نیویارک  کی راک لینڈ کاؤنٹی میں خسرے کے 153 کیسز کے بعد ایسے بچوں کو عام مقامات پر جانے سے منع کیا گیا ہے جنہیں ٹیکے نہیں لگے ہیں۔

ایمرجنسی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 500  ڈالر کا جرمانہ اور چھ ماہ قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

یہ اعلان واشنگٹن، کیلیفورنیا،ٹیکساس اور اِلونائےکی ریاستوں میں خسرہ پھیلنےکےبعدکیاگیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں مذہبی یا دیگر بنیادوں پربچوں میں بیماریوں کی روک تھام کیلئےٹیکے لگوانےمیں کمی آئی ہے۔

یہ وبا انتہائی قدامت پسندیہودی برادری میں زیادہ پھیلی ہے۔