Friday, March 29, 2024

نیویارک کا علاقہ بروکلین منی پاکستان بن گیا

نیویارک کا علاقہ بروکلین منی پاکستان بن گیا
January 17, 2017
نیویارک(92نیوز)امریکی شہر نیویارک کا علاقہ بروکلین منی پاکستان کہلاتا ہے جہاں لاکھوں پاکستانی  کئی سال  سے مقیم ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ کے ایسے مناظر جسے پہلی نظر میں دیکھنے والے یہی سمجھیں گے  کہ وہ پاکستان کی کسی مارکیٹ میں آگئے ہیں جہاں  دکانوں کے سائن بورڈز بھی اردو میں  ہیں یہاں ہر سال چودہ اگست کو پاکستان کا جشن آزادی بھرپور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ کونی آئی لینڈ میں جہاں ایک طرف دکانوں پر پاکستانی اشیا کی بھرمار ہے وہیں  پاکستانی ہوٹلز بھی بڑی  تعداد میں  موجود ہیں ،پاکستانی دکانداروں  کاکہنا ہے کہ وہ اپنے کاروبار سے بہت خوش ہیں اور انکی دکانیں پاکستانی کمیونٹی کی ضرورت کی تمام اشیا سے بھری  ہیں۔ بروکلین میں لاکھوں پاکستانی کئی سال سے مقیم ہیں  اور انہوں نےحقیقی معنوں میں اسے منی پاکستان بنا رکھا ہے۔