Thursday, April 25, 2024

نیویارک ، پہلی بار مسلم کمیونٹی سے اظہاریکجہتی کیلئے قراردادیں پیش کرنے کا فیصلہ

نیویارک ، پہلی بار مسلم کمیونٹی سے اظہاریکجہتی کیلئے قراردادیں پیش کرنے کا فیصلہ
April 7, 2019

 (92 نیوز) نیو یارک سٹیٹ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بارمسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے قراردادیں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 نمائندہ 92 نیوز خرم شہزاد کی رپورٹ کے مطابق منگل 9 اپریل کو نیویارک اسٹیٹ اسمبلی میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد پیش کی جارہی ہے۔

 سٹیٹ سینیٹر کیون تھامسن کے متعارف کردہ اس بل میں اسلاموفوبیا کے ساتھ نیوزی لینڈ میں مسلمانوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی بھی مذمت کی جائے گی۔

 سینیٹر تھامسن اسی روز ایک اور بل بھی پیش کریں گے جس میں رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دینے کی تجویز شامل ہے۔

 رپورٹ کے مطابق نیو یارک سٹیٹ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بارمسلم کمیونٹی سے اظہاریکجہتی کے لئےقراردادیں پیش کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر مسلم کمیونٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔