Friday, April 26, 2024

نیویارک پراپرٹی کیس، نیب نے آصف زرداری سے کل تک تحریری جواب طلب کر لیا

نیویارک پراپرٹی کیس، نیب نے آصف زرداری سے کل تک تحریری جواب طلب کر لیا
July 15, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) نیویارک پراپرٹی کیس میں نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری سے کل تک تحریری جواب طلب کر لیا۔

قومی احتساب بیورو نیویارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کے جواب کا منتظر ہے، نیب کی جانب سے دو نوٹسز، 16 جولائی تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی، آمدن سے زائد اثاثوں اور نیویارک پراپرٹی سے متعلق دستاویزطلب کی گئیں ہیں۔

سابق صدرآصف زرداری کے جواب جمع کروانے میں ایک روزرہ گیا۔ قومی احتساب بیورو نے آصف زرداری کو دو نوٹس جاری کیے تھے، کراچی اور اسلام آباد کی رہائش گاہوں پربھیجے گئے نوٹس میں آمدن سے زائد اثاثوں اور غیرقانونی طریقے سے فوائد حاصل کرنے کے کیس میں جواب مانگا گیا اس کے ساتھ ساتھ نیویارک پراپرٹی سے متعلق بھی دستاویز بھی طلب کی گئیں ہیں۔

نیب کی جانب سے پہلے 24 جون پھر 9 جولائی کونوٹس جاری کے گئے، جن میں 16 جولائی تک تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔

آصف زرداری نے ہائیکورٹ سے 28 جولائی تک عبوری ضمانت کر ا رکھی ہے۔