Friday, April 19, 2024

نیویارک :  پاکستانی کمیونٹی کا کشمیریوں پر بھارتی بربریت کے خلاف مظاہرہ

نیویارک :  پاکستانی کمیونٹی کا کشمیریوں پر بھارتی بربریت کے خلاف مظاہرہ
September 4, 2016
نیویارک(92نیوز)بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف پاکستانی اور کشمیری سراپا احتجاج ہیں  وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کی سربراہی میں امریکہ میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔ تفصیلات کےمطابق کشمیر میں بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر سفارتی کوششیں تیز کردیں۔ وفاقی وزیرانسانی حقوق کامران مائیکل کی سربراہی میں پاکستانیوں اور کشمیریوں نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں امریکہ میں مقیم شہریوں نے شرکت بھی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرانسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستانی حکومت وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے ہوئے ہے بھارت کشمیریوں کے چہروں پر پیلٹ گنیں چلا کر اپنا مکروہ چہرہ دنیا پر عیاں کر رہا ہے۔