Friday, April 26, 2024

نیویارک ٹائمز نے مودی چالاکیاں اور نالائقیاں بے نقاب کردیں

نیویارک ٹائمز نے مودی چالاکیاں اور نالائقیاں بے نقاب کردیں
May 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مودی کی چالاکیاں اور نالائقیاں بے نقاب، نیویارک ٹائمز نے مودی کا پول کھول دیا۔ مودی کی کووڈ پالیسی بھی ناکام قرار دے دی، تجزیہ کیا کہ بھارتی عوام حکومت پر اعتماد کھونے لگے ہیں۔ امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے کورونا کے خلاف مودی سرکار کی پالیسیوں کا پول کھول دیا۔ تجزیہ کیا کہ سخت لاک ڈاوٴن کے باوجود بھارت میں کورونا کیسز اور اموات زیادہ ہیں، جبکہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں کیسز کم ہیں۔ جنوبی ایشیاء میں لاک ڈاؤن ہی نہیں بلکہ دیگر عوامل بھی اہم تھے، جنہیں مودی حکومت نے نظر انداز کیا جس کے باعث بھارتی عوام حکومت پر اعتماد کھونے لگے ہیں۔ ہندوستانی مالیاتی دارالحکومت ممبئی اور چنائے اپنے بیشتر صحت وسائل گنوا بیٹھے ہیں، مودی کی پالیسیوں نے لوگوں کو بھوک اور افلاس سے مار دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز میں تحریر کیا گیا کہ بھارت میں بیشتر غریب لوگ مودی کی پالیسی کا شکار ہوئے، جس سے ثابت ہو گیا کہ مودی کا ہندوستان صرف امیروں کے لئے ہے، آج کاسٹ سسٹم واضح ہو گیا کس طرح اقلیتوں کو وباء میں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، ہر غریب اور بے بس ورکر جو کہ تپتے سورج اور بھوک سے نڈھال تھا، اس کے لبوں پر صرف ایک بات تھی،خدا پر بھروسہ اور یہ دراصل بد اعتمادی ہے مودی حکومت پر۔ نیویارک ٹائمز نے تحریر کیا کہ لداخ پر چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد مودی کی کووڈ پالیسی بھی ناکامی کا شکار ہوگئی، ایل او سی اور دیگر عوامل پر توجہ بھی اس اندرونی ناکامی کو چھپانے کے لیے تھی جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے بار ہا اس کا ذکر کیا۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ بھارت میں 60 فیصد کورونا کیسز صرف ممبئی، دہلی، احمد آباد، چنائے اور پونے سے ہیں، ممبئی میں سب سے زیادہ 20 فیصد کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ مودی کے آبائی علاقے گجرات میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔