Sunday, May 12, 2024

نیویارک ٹائمز نے لاہور کو دنیا کے پرکشش ترین مقامات میں سے ایک قرار دے دیا

نیویارک ٹائمز نے لاہور کو دنیا کے پرکشش ترین مقامات میں سے ایک قرار دے دیا
January 11, 2021

نیو یارک (92 نیوز) لاہور کی خوبصورتی کو غیر ملکی میڈیا بھی مان گیا۔ نیویارک ٹائمز نے لاہور کو دنیا کے پرکشش ترین مقامات میں سے ایک قرار دے دیا۔

نیو یارک ٹائم نے لکھا ہے کہ باغوں کا شہر لاہور دنیا کے 52 مقامات میں سے ایک ہے جہاں ضرور جانا چاہیے۔ امریکی جریدے نے اعتراف کیا ہے کہ لاہور اپنی ثقافت، تاریخ اور مہمان نوازی کی وجہ سے دنیا کا بہترین شہر ہے۔

ادھر لاہور شہر کے باسی بھی شہر کی خوبصورتی کا اعتراف کرنے پر خوش ہیں۔ کہتے ہیں لاہور بلاشبہ ایک خوبصورت اور مہمان نوازوں کا شہر ہے، لوگوں کو ضرور لاہور کی سیر کیلئے آنا چاہیے۔

اس سے قبل بھی عالمی میڈیا متعدد بار پاکستان کو سیاحوں کی جنت قرار دے چکا ہے اور سیاحوں کو لازمی پاکستان جانے کا مشورہ دے چکا ہے۔