Saturday, April 27, 2024

نیویارک نے سیاہ فاموں پر پولیس تشدد کے حوالے سے نئے قوانین بنا لیے

نیویارک نے سیاہ فاموں پر پولیس تشدد کے حوالے سے نئے قوانین بنا لیے
June 13, 2020
نیویارک (92 نیوز) سیاہ فام جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں ہلاکت کیخلاف ملک گیر احتجاج رنگ دکھانے لگا، امریکی ریاست نیویارک نے سیاہ فاموں پر پولیس تشدد کے حوالے سے نئے قوانین بنا لیے۔ گورنر اینڈریو کیومو نے میونسپل فنڈنگ کو نسلی امتیاز ختم کرنے کیلئے پولیس اصلاحات سے منسلک کر دیا، ادھر مینیا پولس سٹی کونسل نے پولیس کو ختم کرنے کی قرار داد منظور کرلی۔ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی جارج فلائیڈ کیخلاف احتجاج جاری ہے۔