Thursday, May 2, 2024

نوازشریف سے جان کیری کی ملاقات ،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے آگاہ کیا

نوازشریف سے جان کیری کی ملاقات ،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے آگاہ کیا
September 19, 2016
نیویارک(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف سے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ملاقات کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کا مسئلہ اُٹھایا گیا ہے ، نواز شریف کہتے ہیں  کہ  بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سطح پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جبکہ امریکی وزیرخارجہ نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وفد کے ہمراہ جاں کیری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری ، معاون خصوصی طارق فاطمی، ملیحہ لودھی اور رچرڈ اولسن بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے ۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک سو سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی  ہیں۔  ادھر جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکا کی شراکت داری علاقائی امن و استحکام کیلیے اہم ہے۔خطے میں امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے ۔وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر تورڈ دی گئی ہے ۔