Thursday, April 25, 2024

نیویارک میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

نیویارک میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
July 28, 2019
نیو یارک (92 نیوز) نیو یارک میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ 29 سالہ نعمان سلیمی کو سرمیں گولی ماری گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم نے انتیس سالہ نعمان سلیمی کو سر کے پیچھے گولی مارنے کے بعد لاش بروکلن اسٹریٹ پر پھینک دی اور ٹیکسی لیکر فرار ہوگیا۔  نیویارک  پاکستانی نژاد  ٹیکسی ڈرائیور  گولی  قتل مقتول دو روز بعد ہی  ٹیکسی ڈرائیونگ کا پیشہ چھوڑ کر فارمیسی میں کام کرنے والا تھا۔ نعمان سلیمی کے بھائی کا کہنا ہے کہ اُس کی تین سے چار ماہ بعد شادی طے تھی ۔ پولیس نے قتل سے متعلق معلومات دینے پر پانچ ہزار ڈالر  انعام کا اعلان کیا ہے ۔