Thursday, April 25, 2024

نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملوں کو بیس برس مکمل ہونے پر تقریب

نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملوں کو بیس برس مکمل ہونے پر تقریب
September 12, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملوں کو بیس برس مکمل ہونے پر تقریب ہوئی۔

 تقریب میں امریکی صدر جوبائیڈن، سابق صدور اوباما، کلنٹن اور جارج واکر بش سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ بعض شہریوں نے حملوں میں ہلاک ہونے والے اپنے پیاروں کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ تقریب کے دوران جہاز ٹکرانے کے وقت دو مرتبہ ایک ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ نائن الیون حملوں کے سوگ میں نیو یارک اور دیگر مقامات پر امریکی پرچم سرنگوں رہے۔

سابق امریکی صدر جارج واکر بش نے کہا ہم اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والوں کا احترام کرتے ہیں۔ گیارہ ستمبر حملوں کا مرکزی سبق یہ تھا کہ "اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

جوائنٹ چیف آف اسٹاف  جنرل مارک ملی نے کہا کہ دشمن  ہماری اقدار سے نفرت کرتے  ہیں ۔ اس میں فاشسٹ ،کمیونسٹ، القاعدہ، داعش ،ڈکٹیٹرز اور دیگر شامل ہیں۔

وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا 13 بہادر   فوجیوں  نے  کچھ دن پہلے افغانستان میں دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جانیں دیں۔

سانحہ میں مرنے والوں کی یاد میں  نیویارک  اور دیگر مقامات پر ریلیاں نکالی  گئیں۔