Friday, May 17, 2024

نیویارک میں فلم دی ہنگر گیمز میں استعمال ہونے والی اشیاء کی نمائش، نمائش نے شائقین کے دل موہ لیے، اداکاروں کی بھی شرکت

نیویارک میں فلم دی ہنگر گیمز میں استعمال ہونے والی اشیاء کی نمائش، نمائش نے شائقین کے دل موہ لیے، اداکاروں کی بھی شرکت
July 2, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک میں ہالی ووڈ فلم ‘‘دی ہنگر گیمز’’ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی نمائش کی گئی۔ شائقین نمائش کو دیکھ کر خود کو بھی اس فلم کا حصہ محسوس کرنے لگے۔ نیویارک میں فلم ‘‘دی ہنگر گیمز’’ کے مداحوں کے لیے فلم میں استعمال کی جانے والی اشیاء کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ فلم اسٹار جوش ہچرسن، ولو شیلڈز، جینا میلون اور جینیفر لارنس نے بھی شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ نمائش میں رکھی گئی ہر چیز کو اپنا لینے کو دل چاہتا ہے اور فلم کے مداح ان اشیاء کو قریب سے دیکھ کر خود کو حقیقت میں فلم کا حصہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اس قسم کی نمائشیں فلم بینوں کو کہانی کے مزید قریب لے آتی ہیں۔ اس قسم کی نمائشیں ڈسکوری ٹائمز اسکوائر میں چھ ماہ تک لگائی جائیں گی جس کے بعد ان کا اگلا پڑاؤ فروری دو ہزار سولہ میں سان فرانسسکو کا پیلس آف فائن آرٹس ہو گا۔