Monday, September 16, 2024

نیویارک میں دوسری سالانہ امریکی نیشنل ڈرون چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

نیویارک میں دوسری سالانہ امریکی نیشنل ڈرون چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا
August 6, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں دوسری سالانہ نیشنل ڈرون چیمپئن شپ کے آغاز پر آسمان ڈرونز کی گھن گرج سے گونجتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک شہر کے گورنرز جزیرے پر منعقد ہونے والی ریس نے درجنوں پائلٹس کو اپنی طرف متوجہ کر لیا جو آئندہ ہفتے ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ان مقابلوں کے فاتح کھلاڑی رواں سال اکتوبر میں ہونے والی ورلڈ ڈرون چیمپئن شپ میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔ دوہزار پندرہ کے امریکی چیمپئن شپ کے فاتح چاڈ نواک اس سال بھی ریس میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنے ٹائٹل کا بھی دفاع کرینگے۔