Monday, May 6, 2024

نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟، آصف علی زرداری کیخلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا

نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟، آصف علی زرداری کیخلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا
July 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نوٹس بھجوادیا، جس میں نیویارک میں اپنی جائیداد سے متعلق جواب طلب کیا گیا ہے۔

15 جون کو بھیجے گئے نیب کے نوٹس کے مطابق، بظاہر نیو یارک میں جائیداد خریدنے کے لئے پاکستان سے کوئی رقم نہیں بھیجی گئی تھی۔ پاکستان میں اپارٹمنٹ کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ، آصف علی زرداری نے ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ رجوع کرلیا۔ درخواست میں، زرداری نے مؤقف اپنایا کہ انھیں معلومات اکٹھا کرنے کے لئے وقت دیا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا، "میں متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوں اور زیر علاج ہوں۔"

اُنہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

قومی احتساب بیورو نے آصف زرداری کو نوٹس بھیجے گئے نوٹس میں کہا تھا، مین ہٹن نیو یارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہے، جو پاکستان میں ظاہر نہیں کیا، بظاہر یہ اپارٹمنٹ خریدنے کیلئے پاکستان سے کوئی قانونی رقوم نہیں بھیجی گئی، نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی، 24 جون 2021 کو تفصیلات جمع کروائی جائیں۔