Saturday, April 20, 2024

نیویارک میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کا کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی

نیویارک میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کا کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی
October 13, 2019
نیویارک (92 نیوز) نیویارک کےعلاقے جیکسن ہائیٹس میں بنگلہ دیشی کمیونٹی بھی کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئےمیدان میں آگئی، بھارت کےخلاف مظاہرے میں درجنوں بنگالی شریک ہوئے، فضا مودی مخالف نعروں سے گونجتی رہی، جنیوا میں یکم نومبر کو یو این او کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے سکھ فارجسٹس تحریک کے رہنما برسلز پہنچ گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، نیویارک کےعلاقےجیکسن ہائٹس میں درجنوں بنگالی شہریوں نے بھارت کےخلاف مظاہرہ کیا اور مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم وستم اوانسانی حقوق کی خلاف وزریوں کی شدید مذمت کی۔ احتجاج سے خطاب میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کےظلم وستم کےخلاف دنی اکا ہر صاحب دل شخص سراپا احتجاج ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم کانوٹس لےکر مودی کو مقبوضہ کشمیرمیں بربریت سے روکے اورکشمیریوں کوبھارت سے آزادی دلائے۔ بنگلہ دیشی کمیونٹی نے ظالم مودی حکومت کی حمایت کرنے پر بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجدکوبھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر ایک بھارتی شہری نےاحتجاج میں مداخلت کی کوشش کی لیکن مظاہرین کےسخت ردعمل کے بعد اسے وہاں سے رفو چکر ہونا پڑے۔ دوسری جانب جنیوا میں یو این او کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے سکھ فارجسٹس تحریک کے رہنما برسلز پہنچ گئے جہاں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال، پاکستانی نژاد ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ [caption id="attachment_245674" align="alignnone" width="723"]نیویارک، بنگلہ دیشی کمیونٹی، کشمیریوں، اظہار یکجہتی، سکھ فارجسٹس، 92 نیوز نیویارک میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کا کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی[/caption] سکھ فارجسٹس کے رہنماؤں نے بتایا کہ یکم نومبر کو جنیوامیں یو این اوہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں تمام سکھ، کشمیری اورپاکستانی بھر پورشرکت کریں گے۔ سکھ رہنماؤں کے مطابق یہ احتجاجی تحریک اس وقت تک  تک جاری رہےگی جب تک کشمیراورخالصتان آزاد نہیں ہو جاتے۔