Tuesday, April 23, 2024

نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ڈرگ پالیسی کے خلاف مظاہرہ، مظاہرین کا عالمی ڈرگ پالیسی تبدیل کرنیکا مطالبہ

نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ڈرگ پالیسی کے خلاف مظاہرہ، مظاہرین کا عالمی ڈرگ پالیسی تبدیل کرنیکا مطالبہ
May 8, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مختلف تنظیموں نے ڈرگ پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا اور پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اس وقت مظاہرین کی جانب سے ریلی نکالی گئی جب عالمی ڈرگ پالیسی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو رہا تھا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جن پر عالمی ڈرگ پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے انڈونیشیا میں حالیہ دنوں میں آٹھ ملکی اور غیرملکی شہریوں کو سزائے موت دینے کے واقعے کی بھی شدید مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈرگ پالیسی میں تبدیلیاں لا کر سزائے موت کو قید میں بدل دیا جائے۔ گزشتہ ہفتے انڈونیشین فائرنگ سکواڈ نے منشیات کے جرم میں آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جن میں چار نائجیرین، دو آسٹریلوی، ایک برازیل اور ایک انڈونیشیا کا شہری شامل تھا۔