Sunday, September 8, 2024

نیویارک: مسافر بس کے ڈرائیور نے گاڑی بلڈنگ سے ٹکرا دی، حادثے میں سات افراد زخمی، عمارت کے دو فلور شدید متاثر: فائر ڈیپارٹمنٹ

نیویارک: مسافر بس کے ڈرائیور نے گاڑی بلڈنگ سے ٹکرا دی، حادثے میں سات افراد زخمی، عمارت کے دو فلور شدید متاثر: فائر ڈیپارٹمنٹ
August 25, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میں مسافر بس کے ڈرائیور نے گاڑی ایک بلڈنگ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ نیویارک سٹی کے کوئنز ایریا میں بس ڈرائیور کو جانے کیا سوجھی کہ گاڑی عمارت سے ٹکرا دی جس سے بلڈنگ کے دو فلور شدید متاثر ہوئے۔ نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ عمارت رہائشی تھی یا کمرشل۔ مسافر بس نیویارک کے ریزارٹ ورلڈ کسینو کی ملکیت ہے۔