Friday, May 17, 2024

نیویارک فیشن ویک کامیلہ حجاب نےلوٹ لیا

نیویارک فیشن ویک کامیلہ  حجاب نےلوٹ لیا
September 18, 2016
نیویارک(ویب ڈیسک)کہیں حجاب پر پابندی تو کہیں حجاب بے حد مقبول، نیو یارک فیشن ویک کا میلہ بھی حجاب نے لوٹ لیا حجاب کے ساتھ نت نئے ملبوسات نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ تفصیلات کےمطابق نیو یارک فیشن ویک میں جہاں ریمپ پر نت نئے ملبوسات کی نمائش کی گئی وہیں انڈونیشیا کی مسلمان ڈیزائنر انیسہ فیشن ویک میں کچھ نیا لے کر آئیں ۔ ماڈلز نے حجاب کے ساتھ خوبصورت ملبوسات زیب تن کر کے کیٹ واک کی اور نئی تاریخ رقم کر دی ۔  اس سے قبل بھی فیشن ویک میں ایسا ہوچکا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ پوری کاسٹ اسکارف پہن کر ریمپ پر اتری انیسہ کی کولیکشن کرتوں، پشواز اور ٹراؤزرز پر مشتمل تھی جس میں انڈونیشیا کا روایتی رنگ بھی تھا  کشیدہ کاری نے ملبوسات کو مزید خوبصورت بنا دیا ۔ اسلامی فیشن کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں پر انیسہ کے ملبوسات کو خوب پذیزائی ملی  ۔ واضح رہے کہ انیسہ کی یہ کولیکشن فیشن کی دنیا میں ”حیا کی مہم“ کا حصہ ہے جس کی قیادت انیسہ جیسے انڈونیشیا کے ڈیزائنر کررہے ہیں۔