Saturday, May 18, 2024

نیویارک : فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ میلہ ہالی وڈ فلم ”کیرول“ نے جیت لیا

نیویارک : فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ میلہ ہالی وڈ فلم ”کیرول“ نے جیت لیا
January 5, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک میں فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ کا میلہ سجا جو ہالی وڈ فلم ”کیرول“ نے جیت لیا۔ ”کیرول“ نہ صرف دوہزار پندرہ کی بہترین فلم قرار پائی بلکہ بہترین ڈائریکشن‘ سنیماٹو گرافی اور سکرین رائٹنگ کے ایوارڈ بھی اسی کے حصے میں آئے۔ تفصیلات کے مطابق فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب نیویارک میں ہوئی جس میں فلم ”کیرول“ کی کاسٹ میں شامل تمام ارکان موجود تھے۔ فلم کی کہانی ایک معمر خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایک خاتون کی اسیر ہو جاتی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار کیٹ بلانچت اور رونی مارا نے ادا کیا ہے۔ مائیکل کیٹن کو بہترین اداکار اور رونان کو فلم ”بروکلین“ میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ٹویلائٹ کی اداکارہ کرسٹین سٹیوارٹ اور ”ہیٹ فل ایٹ“ میں اداکاری پر سیموئل جیکسن کو بہترین معاون اداکاری کے ایوارڈز ملے۔