Thursday, March 28, 2024

نیویارک صحرائی میوزک فیسٹیول کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع‘ نامور گلوکار پرفارم کرینگے

نیویارک صحرائی میوزک فیسٹیول کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع‘ نامور گلوکار پرفارم کرینگے
May 4, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک میں سات اکتوبر سے شروع ہونیوالے تین روزہ موسیقی میلے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت ابھی سے شروع ہو گئی ہے۔ رولنگ سٹون، باب دیلون اور پال میکارٹنی نے بھی میلے میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راک میوزک فیسٹیول نیویارک کے ڈیزرٹ ٹرپ میلے کا حصہ ہے۔ میوزک میلہ لاس اینجلس سے ایک سو تیس میل مشرق میں واقع صحرائی مقام انڈیو پر سجایا جائے گا۔ میلے میں ٹکٹ لیکر ہی شرکت کی جاسکے گی۔ ٹکٹ کی قیمت ایک سو ننانوے سے ایک ہزار پانچ سو ننانوے ڈالر تک رکھی گئی ہے۔ اس موسیقی میلے میں نیل ینگ‘ دی ہو اور راجر واٹرز بھی پرفارم کریں گے۔ میلہ نو اکتوبر تک جاری رہے گا۔