Monday, May 6, 2024

  نیویارک: سکول بس اورٹرانزٹ بس میں تصادم،40مسافرزخمی

   نیویارک: سکول بس اورٹرانزٹ بس میں تصادم،40مسافرزخمی
June 11, 2015
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں سکول بس ٹرانزٹ بس سے ٹکراگئی،حادثے میں چالیس کے قریب مسافرزخمی ہوگئے تاہم  کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک پولیس کے مطابق مقامی سکول کی بس مخالف سمت سے آنیوالی ٹرانزٹ بس سے ٹکراگئی۔ حادثے میں چالیس کے قریب مسافرزخمی ہوئے،حکام کاکہناہے کہ زخمیوں میں سے چارکی حالت تشویشناک ہے تاہم خوش قسمتی سے سکول بس میں سواربچے محفوظ رہے ۔ اسکول  انتظامیہ کاکہناہے کہ بس حادثے کے باوجودطالب علم سیاحتی  دورہ مکمل کرینگے۔