Thursday, April 25, 2024

نیویارک جیل سے فرار ہونے والا دوسرا قیدی گولی لگنے کے بعد گرفتار، پولیس نے ڈیوڈ سویٹ کو کینیڈا کی سرحد کے قریب سے حراست میں لیا

نیویارک جیل سے فرار ہونے والا دوسرا قیدی گولی لگنے کے بعد گرفتار، پولیس نے ڈیوڈ سویٹ کو کینیڈا کی سرحد کے قریب سے حراست میں لیا
June 29, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک کی ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہونے والے دوسرے قیدی کو گولی مارنے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیویارک کی ہائی سکیورٹی جیل سے تین ہفتے قبل قتل سمیت سنگین جرائم میں سزا یافتہ دو خطرناک قیدی فرار ہو گئے تھے جن میں سے ایک قیدی رچرڈ میٹ کو دو روز قبل کینیڈا کی سرحد کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ رچرڈ میٹ کے سر میں تین گولیاں لگی تھیں۔ پولیس نے دوسرے قیدی ڈیوڈ سویٹ کو بھی کینیڈا کی سرحد کے قریب کانسٹیبل کے علاقے میں گولی مارنے کے بعد گرفتار کر لیا ہے تاہم زخمی ڈیوڈ سویٹ کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ نیویارک ہائی سکیورٹی جیل سے فرار کا یہ طویل ترین واقعہ ہے۔