Friday, April 19, 2024

نیویارک جیل سے فرار قیدیوں کی معلومات دینے پر ایک لاکھ ڈالر انعام، پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کر دی، علاقے کی فضائی نگرانی جاری

نیویارک جیل سے فرار قیدیوں کی معلومات دینے پر ایک لاکھ ڈالر انعام، پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کر دی، علاقے کی فضائی نگرانی جاری
June 8, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک کی ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہونے والے دو خطرناک قیدیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نیویارک کی ہائی سکیورٹی جیل سے گزشتہ روز قتل کے مقدمات میں قید کی سزا بھگتنے والے اڑتالیس سالہ رچرڈ میٹ اور چونتیس سالہ ڈیوڈ سویٹ ہائی پاور ڈرل مشینوں سے سوراخ کر کے جیل کے سیل کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے تھے اور جاتے جاتے ہائی سکیورٹی کا پول کھولتے ہوئے جیلروں کے لیے ایک پیغام چھوڑ گئے جس میں لکھا تھا ‘‘خدا کرے آپ کا دن اچھا گزرے’’۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ خطرناک مجرموں نے انیس سو چورانوے میں بننے والی ایک فلم کی کہانی پر عملدرآمد کرتے ہوئے فرار کا منصوبہ بنایا۔ ادھر نیویارک پولیس بھی دونوں قیدیوں کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہے۔ شہر بھر کی سڑکوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے اور پولیس اہلکار گھر گھر جا کر مجرموں سے متعلق پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔