Friday, March 29, 2024

نیویارک : او آئی سی کا ہندوستان سے کشمیر میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ

نیویارک : او آئی سی کا ہندوستان سے کشمیر میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ
September 20, 2016
نیویارک (92نیوز) نیویارک میں مسئلہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے شہداءکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل ایاد امین نے کی۔ اجلاس میں ایاد امین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری عوام پر ظلم و ستم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایاد امین نے کہاکہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو اندھا کر سکتی ہے مگر حق خود ارادیت سے محروم نہیں کر سکتی۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت نے کسی کوشش کا مثبت جواب نہیں دیا۔