Sunday, September 8, 2024

نیویارک: اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

نیویارک: اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا
September 11, 2017

نیویارک (92 نیوز) اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے تیسری بار یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ رافیل نڈال نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کوشکست دی۔

ٹینس میں ورلڈ نمبر ون اسپین کے کھلاڑی رافیل نڈال نے یوایس اوپن کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو چھ ۔ تین،،، چھ ۔۔تین،،،، اور چھ ۔۔ چار سے ہرایا۔

رافیل نڈال نےمجموعی طور پر کیرئیر کا سولہواں گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کیون اینڈرسن نے اپنے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلام فائنل کھیلا لیکن وہ ورلڈ نمبر ون رافیل نڈال کو دباؤ میں لانے میں ناکام رہے ۔

 

رافیل نڈال نے تیسری بار یوایس اوپن کا ٹائٹل جیتا۔