Thursday, March 28, 2024

نیویارک اسٹاک ایکسچینج تین گھنٹوں کی بندش کے بعد بحال، اسٹاک ایکسچینج تکنیکی مسائل کی وجہ سے معطل

نیویارک اسٹاک ایکسچینج تین گھنٹوں کی بندش کے بعد بحال، اسٹاک ایکسچینج تکنیکی مسائل کی وجہ سے معطل
July 9, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک اسٹاک ایکسچینج تین گھنٹوں کی بندش کے بعد بحال کر دی گئی جبکہ امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ائیر لائنز کو سروس معطلی کے بعد دوبارہ آپریشن جاری رکھنے کی اجازت مل گئی۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے تین گھنٹے تک کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ْ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج سائبر حملے کی وجہ سے نہیں بلکہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بند کی گئی ہے جسے آئی ٹی ماہرین نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بحال کر دیا ہے۔ ادھر آٹومیشن کا مسئلہ آنے کی وجہ سے فیڈرل ایوی ایشن نے یونائیٹڈ ائیرلائنز کی تمام پروازوں کو گراؤنڈ کرنے کا الرٹ جاری  کر دیا تاہم چند گھنٹوں کے بعد فیڈرل ایوی ایشن نے اپنی جاری کردہ وارننگ واپس لے کر آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ ملک بھر میں پروازیں معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔