Saturday, April 20, 2024

نیویارک اسمبلی کے سابق سپیکر کو کرپشن کے جرم میں بارہ سال قید

نیویارک اسمبلی کے سابق سپیکر کو کرپشن کے جرم میں بارہ سال قید
May 4, 2016
  نیویارک(ویب ڈیسک)امریکا میں نیویارک اسمبلی کے  سابق اسپیکر شیلڈن سلور کو کرپشن کے جرم میں  بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے امریکی اٹارنی  پریت بھرارا نے سزا کو مناسٖب اور منصفانہ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  نیویارک کی فیڈرل عدالت نے نیویارک اسمبلی کے سابق اسپیکر کو کرپشن کے جرم میں بارہ سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے شیلڈن سلور کیخلاف  پچاس لاکھ ڈالر کی کرپشن کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور مین ہیٹن کی عدالت کی جج ولیری کیپرونی نے جرم ثابت ہونے پر بارہ سال قید کا حکم دیا سابق اسپیکر شیلڈن سلور کا تعلق ڈیمو کریٹک پارٹی سے ہے۔