Wednesday, May 8, 2024

نیوی کے زیر اہتمام ساحل کی صفائی و شجرکاری مہم کا انعقاد

نیوی کے زیر اہتمام ساحل کی صفائی و شجرکاری مہم کا انعقاد
November 10, 2018
کراچی ( 92 نیوز )عوام الناس میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے پاکستان ‏نیوی کی جانب سے ساحل کی صفائی اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس ‏میں کثیر تعداد میں نیوی کے افسران، جوانوں، بحریہ کالج اور بحریہ ماڈل ‏اسکول کے طلباءسمیت عام عوام نے حصہ لیا ، مہم میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ‏بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ ‏ اپنے خطاب میں گورنر سندھ نے موسمی تبدیلیوں پر آلودگی کے منفی اثرات ‏کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف اور سر سبز ماحول ان منفی اثرات کی کمی ‏میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے ساحل اور سمندری حیات ‏کی حفاظت میں پاکستان نیوی کے کردار کو تسلیم کیا اور زور دیا کہ دیگر ‏سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو اس عظیم قومی فریضہ کی ادائیگی میں ‏پاکستان نیوی کے شانہ بشانہ کھڑے رہناچاہیے۔ تقریب کے اختتام میں گورنر سندھ نے اے کے خان پارک میں پودا لگا کر ‏اس مہم میں عملی طور پر حصہ لیا اور ساحل کی صفائی میں موجود شرکاءکے ‏ساتھ ساتھ رہے۔ ‎ ‎صفائی مہم کے شرکاءنے ساحل سے کچرے اور پلاسٹک کی استعمال شدہ ‏اشیاءکو اکٹھا کرکے ٹھکانے لگایا ،تقریب میں شوبز اور کھیل سے وابستہ نامور ‏ستاروں کی موجودگی نے شرکاءمیں نیا جوش و ولولہ پیدا کیا۔ اس موقع پر کمانڈر کراچی، ریئر ایڈمرل آصف خالق نے شرکاءکا استقبال ‏کیا۔انہوں نے اپنے خطبہءاستقبالیہ میں ساحلی پٹی کی حفاظت اور مینگروز کے ‏ذریعے آبی حیات کی بقاء اور مختلف شجر کاری مہمات کے بارے میں پاکستان ‏نیوی کی کوششوں کو اجاگرکیا۔