Wednesday, May 8, 2024

نیوہورائزنز نے پلوٹو کو سیارہ ہونے کا حق واپس دلا دیا، سائنسدانوں کے اندازے غلط ثابت ہو گئے

نیوہورائزنز نے پلوٹو کو سیارہ ہونے کا حق واپس دلا دیا، سائنسدانوں کے اندازے غلط ثابت ہو گئے
July 15, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) خلائی سائنسدانوں بالآخر اس بات کا پتا لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ سیارہ پلوٹو کا حجم ماضی کے اندازوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہے۔ پلوٹو کے حجم کی پیمائش خلائی جہاز ہ نیو ہورائزنز نے کی ہے جس کے مطابق اس کا قطر 2370 کلومیٹر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پلوٹو کو اس کے چھوٹے سائز کی بدولت بونا سیارہ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ تاہم اب بونے سیارے کے حجم کے بارے نئی معلومات سے تصدیق ہو گئی ہے کہ پلوٹو ”کیپر بیلٹ“ نامی نظامِ شمسی کے باہری علاقے میں پائی جانے والی وہ سب سے بڑی چیز ہے جو اب تک دریافت کی گئی ہے۔ پلوٹو کے حجم کے بارے میں نئی معلومات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ اس سیارے کی کثافت اتنی نہیں جتنی کہ ماضی میں سمجھی جاتی رہی ہے اور اس پر برف کا تناسب زیادہ ہے۔ 2005 ءمیں ایراس کی دریافت کے بعد 2006 ءمیں پلوٹو سے سیارے کا درجہ واپس لے لیا گیا تھا تاہم اب اس نئی دریافت سے ثابت ہوا ہے کہ پلوٹو کا قطر ایراس سے 30 کلومیٹر زیادہ ہے۔ نئی تصاویر میں پلوٹو کے سب سے بڑے چاند کیرن کی تصاویر بھی شامل ہیں۔