Thursday, March 28, 2024

نیوکلیئرجنگ  کی بات کرنا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے : خورشید قصوری

نیوکلیئرجنگ  کی بات کرنا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے : خورشید قصوری
September 24, 2016
لاہور(92نیوز) سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے کہا ہے کہ نیوکلیئرجنگ کی بات کرنا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے ۔ سرتاج عزیز کو فارن منسٹر کا اہم رول لینے نہیں دیا گیا ۔ نائنٹی ٹونیوز کے پروگرام این بی سی ایٹ 92 میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے پانچ سال فارن آفس میں کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح کی باتیں نہیں کرتے جبکہ انڈیا بھی ماننے کو تیار نہیں ہے کہ کشمیری ان کے ساتھ نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کیلئے بھٹو نے پہلی کانفرنس بلائی تھی جبکہ اسلامی کانفرنس میں پاکستان کا بڑا کردار ہوتا تھا ۔  انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کی گنز کی رینج سے زیادہ ہماری گنز کی رینج ہے لیکن میں ان چیزوں کا نام لینا بھی اچھا نہیں سمجھتا ۔ انہوں نے کہا کہ انڈٰیا کے کسی پاگل نہ اگلا 14 اگست نہ آنے کی بات کی ہے جبکہ اگر کوئی بھی بھارتی پاکستانی میں داخل ہوا تو زندہ واپس نہیں جائے گا ۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سرتاج عزیز کے اختیارات بڑھانے کی ضرورت ہے ۔