Saturday, April 20, 2024

نیوکلئرمعاہدے سے ایران مخالف قراردادوں کا بھی خاتمہ ہوگا:جوادظریف

نیوکلئرمعاہدے سے ایران مخالف قراردادوں کا بھی خاتمہ ہوگا:جوادظریف
April 4, 2015
لوزین(ویب ڈٰیسک) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ نیوکلیئر معاہدہ میں ایران مخالف قراردوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ تکمیل پر پہنچنے والے ایرانی نیوکلیئر معاہدے میں اقوام متحدہ کی ایران پر لگائی جانےوالی قراردادوں کا بھی خاتمہ شامل ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے ایرانی نیوکلیئر معاہدے کو اپنی سالمیت کے لیے خطرہ قراردیاہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزین میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی قراردایں سولہ سو چھیانوے تا انیس سو چھبیس کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ تاہم کچھ ممالک کی جانب سے ایران کے لیے کچھ شعبوں میں حدود قائم رہیں گی جن میں شعبہ صنعت و تجارت اور اقتصادیات وغیرہ شامل نہیں ہونگی۔ انہوں نے کہ اکہ اگرایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو امریکا کوایران پردوبارہ سے پابندیاں  لگانے کے لے سلامتی کونسل کی نئی قراد دادیں لانا پڑیں گی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی صدر اوباما نےاسرائیل کو ایرانی نیوکلیئر پروگرام کو محدود کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔