Sunday, September 8, 2024

نیوکراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سالہ بچی جاں بحق والدین زخمی

نیوکراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سالہ بچی جاں بحق والدین زخمی
August 8, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے  نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے  دو سالہ بچی جاں بحق   اور  میاں  بیوی زخمی  ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے  مطابق نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب  چند افراد ایک فیملی سے لوٹ مار کر رہے تھے  کہ اسی دوران پولیس وہاں پہنچ گئی  جسے دیکھ کر ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی ۔ جس کے جواب میں پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک دو سال کی بچی جاں بحق  جبکہ اس کے والدین  شدید زخمی ہوگئے۔ جن کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. ایس پی گلبرگ کا کہنا ہے کہ نیو کراچی پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے۔