Friday, April 19, 2024

نیوکاسل برطانیہ میں پیگیڈا تحریک کی اسلام مخالف ریلی

نیوکاسل برطانیہ میں پیگیڈا تحریک کی اسلام مخالف ریلی
March 1, 2015
برطانیہ (ویب ڈیسک) برطانیہ میں اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کے حامیوں اور اس کے مخالفین نے مظاہرے کئے، دونوں گروپوں کے درمیان تصادم پر پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پیگیڈا کے چار سو کے قریب حامی نیو کاسل سٹی کی بگ مارکیٹ میں اکھٹے ہوئے جبکہ اس کے مقابلے میں چالیس میٹر دور نیوگیٹ سٹریٹ میں نیوکاسل یونائٹس کے دو ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کے دونوں گروہوں کو الگ الگ رکھنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لئے رکھا تاہم دونوں گروپس کے افراد آپس میں الجھ پڑے، جس پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔ برطانوی پارلیمان کے رکن جارج گیلوے نے پیگیڈا کے مقابلے میں نیو کاسل یونائٹس کے مظاہرے میں شرکت کی۔ اسلام مخالف پیگیڈا موومنٹ پچھلے سال جرمنی سے شروع ہوئی تھی جو اب پورے یورپ میں پھیل چکی ہے۔