Friday, May 3, 2024

نیول ہیڈکواٹراز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

نیول ہیڈکواٹراز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد
March 28, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) نیول ہیڈکواٹراز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کے اعلیٰ جذبے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔