Friday, March 29, 2024

نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر یوم دفاع کی تقریب

نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر یوم دفاع کی تقریب
September 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد دلاتا ہے۔ چھ ستمبر پاکستانی قوم اور افواج کی جرأت اور عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ یوم دفاع کی مناسبت سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر پُروقار تقریب ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہمارے شہداء اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے۔