Thursday, April 18, 2024

نیول چیف کی رومانین چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور رومانین چیف نیول فورسز سے ملاقات

نیول چیف کی رومانین چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور رومانین چیف نیول فورسز سے ملاقات
November 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانین چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور چیف آف رومانین نیول فورسز سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور گلاتی میں ڈامن شپ یارڈ کا دورہ بھی کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ان دنوں رومانیہ کے دورے پر دورے پر ہیں۔نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف رومانین نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل الیگزینڈرو مرسو نے پاک بحریہ کے سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ امیر البحر کو چاق و چوبند دستے نے روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ [caption id="attachment_251720" align="alignnone" width="900"]نیول چیف، رومانین چیف آف ڈیفنس اسٹاف، رومانین چیف نیول فورسز، ملاقات، گارڈ آف آنر، عشائیہ، اسلام آباد، 92 نیوز نیول چیف کی رومانین چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور رومانین چیف نیول فورسز سے ملاقات[/caption] چیف آف رومانین نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل الیگزینڈرو مرسو اور سربراہ پاک بحریہ نے دوران ملاقات علاقائی میری ٹائم سکیورٹی، پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں بحری سلامتی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اورکراچی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق امن-19 میں رومانین نیول فورسز کی شرکت پر رومانین نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔ چیف آف رومانین نیول فورسز نے میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ معزز شخصیات نے بحری تعاون اور مختلف شعبوں میں باہمی روابط میں مزید اضافے پر اتفاق کیا۔ وائس ایڈمر ل الیگزینڈرو مرسو نے چیف آف نیول اسٹاف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانین چیف آف ڈیفنس اسٹاف، لیفٹنینٹ جنرل ڈینیئل پیٹراسکو سے وزارت دفاع، بخارسٹ میں الگ ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی و استحکام اور باہمی دلچسپی سمیت دو طرفہ فوجی تعاون جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ [caption id="attachment_251722" align="alignnone" width="908"]نیول چیف، رومانین چیف آف ڈیفنس اسٹاف، رومانین چیف نیول فورسز، ملاقات، گارڈ آف آنر، عشائیہ، اسلام آباد، 92 نیوز نیول چیف کی رومانین چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور رومانین چیف نیول فورسز سے ملاقات[/caption] لیفٹیننٹ جنرل ڈینیئل نے خطے میں امن وا ستحکام برقرار رکھنے میں پاکستان کے اقدامات اور تعاون کو سراہا۔ معزز شخصیات نے مضبوط دو طرفہ دفاعی تعلقات اور متنوع عسکری شعبوں میں باہمی روابط میں اضافے پر اتفاق کیا۔ بعدازاں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ڈامن شپ یارڈ گلاتی کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر افسران سے ملاقات کی۔ امیر البحر کو ڈامن شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے منصوبہ جات پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی کے زیر تعمیر پلیٹ فارمز کا معائنہ کیا۔ ایڈمرل نے ڈامن شپ یارڈ کی پاکستان نیوی کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی اور پیشہ وارانہ مہارت کوبھی سراہا۔ توقع ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بلخصوص مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کا باعث ہوگا۔