Friday, April 19, 2024

نیول چیف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

نیول چیف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
November 12, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) نیول چیف نے  کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ۔ ایڈمرل امجد خان نیازی نے تربت، گوادراور اورماڑہ میں آپریشنل تیاریوں اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ نیول چیف  کہتے ہیں سی پیک سے وابستہ ترقی میں میری ٹائم سکیورٹی کلیدی کردار کی حامل ہے۔

چیف آف دی نیول سٹاف امجد خان نیازی نے  کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیاب کا دورہ کیا، نیول نیف نے تربت،گوادر اور اورماڑہ میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو نیول ایئر آرم آپریشنز اور گوادر ، سی پیک کوسٹل سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے جناح نیول بیس اور کیڈٹ کالج اورماڑہ کا دورہ بھی  کیا ، اس موقع پر  ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ سی پیک سے وابستہ ترقی میں میری ٹائم سیکیورٹی کلیدی کردار کی حامل ہے۔

ترجمان کے مطابق نیول چیف نے ان اسٹیشنز پر تعینات پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے جذبے کو سراہا۔