Thursday, April 25, 2024

نیول چیف محمد امجد خان نیازی 6 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

نیول چیف محمد امجد خان نیازی 6 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
January 19, 2021

کراچی (92 نیوز) نیول چیف محمد امجد خان نیازی 6 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ ترجمان پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق نیول چیف کو کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے دورے کی دعوت دی۔

پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سمیت سعودی حکام نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ چیف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نے اپنے دورے کے دوران اعلی سعودی حکومتی ارکان کے علاوہ فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں سابق ادوار کی طرح مستقبل میں بھی پاک بحریہ کے درمیان تعاون جاری رکھنے اور اس کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔