Tuesday, May 21, 2024

نیول چیف سے یواے ای کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال

نیول چیف سے یواے ای کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال
December 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے یواے ای کے سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور میری ٹائم سکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔